تحریک انصاف کل مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ،عمران خان سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے
ہفتہ 27 ستمبر 2014 14:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کل اتوار مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی ، جلسے سے عمران خان سمیت مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ تحریک انصاف 28ستمبر کے جلسے میں تعداد کے لحاظ سے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی ۔
(جاری ہے)
پنجاب حکومت کی طرف سے تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اس سلسلہ میں پنجاب پولیس کے تین ایس پیز کی سربراہی میں 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کے اپنے رضاکار بھی شرکاء کے لئے جلسہ گاہ کے داخلی راستوں اور جلسہ گاہ کے اندر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
ٹریفک انتظامات کے سلسلہ میں ایک سو سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہوں گے ۔ تحریک انصاف کی طرف سے فیملیوں اور خواتین کیلئے علیحدہ پنڈال تیار کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق صوبائی ذمہ داران نے پارٹی سربراہ عمران خان کو ٹیلیفون کرکے مینا رپاکستان جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی جس پر قیادت نے اعتماد کا اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.