غوث علی بھی باغی ہوگئے،دھرنوں کی حمایت کااعلان

ہفتہ 27 ستمبر 2014 15:59

غوث علی بھی باغی ہوگئے،دھرنوں کی حمایت کااعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء)تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا، مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف مشورے سنتے تو آج مشکل میں نہ ہوتے، انہوں نے اسلام آباد میں جاری دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی چوٹ لگتی ہے وہاں آواز آتی ہے، دھرنوں پر بیٹھنے والوں سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ نے اسلام آباد دھرنوں کی حمایت کردی، کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنے بغیر چوٹ کے نہیں، وزیراعظم مشورے مانتے تو مشکل میں نہ گھرتے۔ الیکشن ٹربیونل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ہے کہ قائم علی شاہ کو دھاندلی پر 8 سال کیلئے نااہل کیا گیا، قائم علی شاہ نے فیصلے کو چیلنج بھی نہیں کیا تھا، دھرنوں پر بیٹھنے والوں سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہے، ، مسئلہ ہے تو لوگ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب بندہ وزیراعظم بن جاتا ہے تو کسی کی نہیں سنتا، نوازشریف مشورے سنتے تو مشکل میں نہ پڑتے۔دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو دھرنے ہوں گے، ہر اس احتجاج کی حمایت کرتا ہوں جو غلط قدم پر اٹھایا جائے۔