شادی کے بعد شعیب اختر کی زندگی ہی بدل گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 16:56

شادی کے بعد شعیب اختر کی زندگی ہی بدل گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر 2014ء) ماضی کے عظیم فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی کایا پلٹ گئی ہے اور وہ ان دنوں مذہب کی جانب راغب ہیں اور باقاعدگی سے تبلیغی اجتماعات میں حصہ لیتے اور درس کی محفلوں میں جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا طارق جمیل اور کرکٹر سعید انور کی رہنمائی میں شعیب اختر تبلیغ کے لئے بھی جاتے ہیں۔ شعیب اختر کل اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جارہے ہیں۔