بلوچستان اور سندھ سرحد پر کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے سوئی گیس سدرن کمپنی ملازمین کی بڑی تعداد کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) بلوچستان اور سندھ سرحد پر کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے سوئی گیس سدرن کمپنی ملازمین کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے محمد یوسف شر ، نظیر احمد جتوئی ودیگر کی قیادت میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور شکایت پر وورکرز کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی سال گذرنے کے باوجود ہمیں ابتک ریگولیر نہیں کیا گیا الٹا ہماری تنخواہیں بند کر دی ہے جو ملازمین کیساتھ سراسر زیادتی ہے جب ہم نے اپنے مسائل کے حل کیلئے عدالت عالیہ کو دروازہ کھٹکھٹایا تو سوئی گیس انتظامیہ نے ہمارے ورکروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں ریگولر کیا جائے اور تنخواہیں جاری کی جائے بصورت دیگر کام چھوڑ ہٹرتال پر مجبو رہو جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :