چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز نے ڈولفنز کو 17 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:25

چیمپئنز لیگ ٹی 20: لاہور لائنز نے ڈولفنز کو 17 رنز سے ہرا دیا

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے میچ میں لاہور لائنز نے ڈولفنز کو 17 رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی ہے، رابرٹ فریلنک کے شاندار 63 رنز بھی ڈولفنز کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے جبکہ اس کے5 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔

عمر اکمل 73 اور سعد نسیم 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور محض 93 کے مجموعی سکور پر اس کے 9 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ اس موقع پر یوں محسوس ہو رہا تھا کہ لاہور لائنز چند لمحات میں آخری وکٹ حاصل کر کے میچ میں فتح حاصل کر لے گی تاہم ر وبی فریلنک نے آخری وکٹ پر لاہوری باﺅلرز کو تابڑ توڑ چھکے مار کر ان کے چھکے چھڑا دیئے اور آسانی سے میچ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ انہوں نے 27 گیندوں کے عوض 63 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت کی امید تو دلا دی لیکن فتح دلانے میں ناکام رہے۔ لاہور لائنز کی جانب سے محمد حفیظ، مصطفی اقبال اور سعد نسیم نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :