امریکی جیوری نے جعلسازی اورفراڈ کے الزام میں پاکستانی نژادڈاکٹرکو20سال قید کی سزاسنادی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:40

امریکی جیوری نے جعلسازی اورفراڈ کے الزام میں پاکستانی نژادڈاکٹرکو20سال ..

ڈیلاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء)امریکہ میں جعلسازی اورفراڈ کے الزام میں پاکستانی نژادڈاکٹرکو20سال قید کی سزاسنادی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی فیڈرل جیوری نے شہرٹائلرمیں جاری مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیاکہ ڈاکٹرطارق محمود فراڈ اور جعلسازی کے ذریعے میڈی کیئر اور میڈی کیٹڈ سے 101 ملین ڈالرکماچکے ہیں جج نے فیصلہ دیتے ہوئے ڈاکٹرطارق محمودکو20 سال سزا کے احکامات جاری کردیئے ۔