Live Updates

تحریک انصاف نے عمران خان اوراسٹیج کی سکیورٹی کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں

ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:18

تحریک انصاف نے عمران خان اوراسٹیج کی سکیورٹی کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پی ٹی آئی کے مینا ر پاکستان پر ہونیوالے جلسے کے منتظمین نے پارٹی چیئرمین عمران خان اور اسٹیج کی سکیورٹی کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کر لیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف لاہور کے مطابق ابتدائی طور پر نجی سکیورٹی کمپنی کے سو اہلکار وں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو عمران خان اور مینار پاکستان پر بنائے گئے اسٹیج کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ منتظمین کے مطابق ضرورت پڑنے پر مزید سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات