عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ، دھرنا خاتمے پر غور،سیاسی جرگہ سے بات چیت جاری ہے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے ،قاضی فیض
ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ، دھرنا خاتمے کے معاملات پر غور تاہمعوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض الاسلام نے کہاہے کہ سیاسی جرگہ سے بات چیت جاری ہے لیکن حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ، اپنے مطالبات تسلیم کرائے بغیر اسلام آباد سے نہیں جائینگے۔ باوثوق ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایاکہ پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہوچکے ہیں اور معاملات آگے بڑھائے جارہے ہیں تاکہ ایسا معاہدہ کیا جائے جو دونوں فریقوں کیلئے قابل قبول ہو ۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ دوست متحرک ہیں تاکہ دھرنا کو عید الاضحی سے قبل ختم کردیا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدہ تحریری معاہدہ کیا جائے۔(جاری ہے)
اس سلسلے میں جب ”آن لائن“ نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان قاضی فیض الاسلام سے رابطہ کیا تو انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے درمیان کوئی بیک ڈور رابطے نہیں کئے جارہے ہیں ہم نے پہلے بھی مذاکرات خفیہ نہیں کئے اور اب بھی جو معاہدہ کرینگے یا بات چیت کرینگے وہ سب کے سامنے اور خصوصاً اس بارے میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جرگہ سے ہماری مشاورت ضرور ہورہی ہے لیکن حکومت سے فی الوقت کوئی رابطہ نہیں ہوا اور جب رابطہ ہی نہیں ہوا تو پھر کسی معاہدے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت جو مذاکراتی ٹیم بھجواتی ہے اس کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہوتا اور وہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیراعظم میاں نوازشریف سے پوچھنے کے بعد ہی جواب کا کہتے ہیں تو ایسی ٹیم سے کہاں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی جرگہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان سے بات چیت ضرور ہورہی ہے البتہ فی الوقت کوئی معاہدہ نہیں ہورہااس طرح کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.