Live Updates

مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی سول نافرمانی کی خلاف ورزی ، ملتان میں اپنی رہائش گاہ کے 96000 کے بجلی کے بل قومی خزانے میں جمع کرادیئے

ہفتہ 27 ستمبر 2014 20:26

مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی سول نافرمانی کی خلاف ورزی ، ملتان ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی سول نافرمانی کے اعلان کو بالائے طاق کرتے ہوئے ملتان میں اپنی رہائش گاہ کے 96000 کے بجلی کے بل قومی خزانے میں جمع کرادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بارے میں جب پاکستان تحریک انصاف کے باغی صدر مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ شاہ محمود نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین کے سول نافرمانی کے اعلان کی نافرمانی کی ہے اور ان کا یہ عمل ہی عمران خان اور ان کی پارٹی پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بجلی کے بل جمع کراکر ایک قومی فریضہ انجام دیا ہے۔

خدا کرے وہ قومی سیاست میں بھی اپنی منفی سوچ کو پس پشت ڈال کر کوئی مثبت سوچ اپنائیں میں ان کیلئے دعا گو ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات