بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے قبل نگران حکومت نے کیا تھا، ترجمان وزارت خزانہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:19

بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے نہیں بلکہ 2013 ء کے عام ..

اسلام آباد (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) وزارت خزانہ نے ملک میں بجلی کے ٹیرف میں اضافہ اور اضافی بل بجھوانے میں اپنے کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کی ہے ، ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت کے قیام میں آنے سے قبل بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے بھی سے بھی قبل نگران حکومت نے کیا تھا،وزارت خزانہ ملک میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کی امداد کر رہی ہے مگر وزارت پانی و بجلی توانائی کے شعبہ سے متعلقہ مسائل کو خود اپنے طور پر حل کر رہی ہے اوور اس میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز وزارت خزانہ کے ترجمان نے وزارت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ کا بجلی کے ٹیرف میں اضافے اور صارفین کو اضافی یا زائد بجلی کے بل بجھوائے جانے کے معاملہ میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے میڈیا کے ایک حصہ میں چھپنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ بجلی کے ٹیر ف میں اضافے کا فیصلہ موجودہ حکومت کے قیام میں آنے بلکہ 2013 ء کے عام انتخابات سے بھی قبل نگران حکومت نے کیا تھا تاہم بعد میں وزیر پانی و بجلی نے اس فیصلے کو واپس لے لیا تھا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی ٹیرف کے اثرات کو برداشت کیا گیا ۔

ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی کہ وزارت خزانہ ملک میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت پانی و بجلی کی امداد کر رہی ہے مگر وزارت پانی و بجلی توانائی کے شعبہ سے متعلقہ مسائل کو خود اپنے طور پر حل کر رہی ہے اوور اس میں وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک گذشتہ ماہ آنے والے بجلی کے زائد بلوں کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ہی وفاقی کابینہ کو آزاد آدیٹر تعینات کرنے کی سفارش کی تھی تا کہ نہ سرف زائد بلوں کے معاملہ کا جائزہ لیا جا سکے بلکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور اصلاحی اقدامات متعارف کروائے جا سکیں، اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی ہی سفارشات پر وفاقی کابینہ نے وزارت پانی و بجلی کو خودمختار آڈیٹرز کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :