تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا،
مسلم لیگ (ن )سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کے قدم ڈگمگانے لگے، عنقریب وہ ( ن )لیگ کو خیر باد کہے دیں گے
ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:23
اسلام آباد (ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف کے بعد نواز لیگ میں بھی ایک باغی پیدا ہوگیا، مسلم لیگ ن سندھ کے سابق صدر غوث علی شاہ کے قدم ڈگمگانے لگے ، عنقریب وہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہے دیں گے ان کے علاوہ دیگر سنیئر مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر اعظم محمد نواز شریف کے رویے سے نالاں ہیں ۔
(جاری ہے)
الیکشن ٹریبیونل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ہے قائم علی شاہ کو دھاندلی پر 8 سال کیلئے نااہل کیا گیا، قائم علی شاہ نے فیصلے کو چیلنج بھی نہیں کیا تھا، انہوں نے کہا کہ دھرنوں پر بیٹھنے والوں سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہے، ، مسئلہ ہے تو لوگ گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بندہ وزیراعظم بن جاتا ہے تو کسی کی نہیں سنتا، نوازشریف مشورے سنتے تو مشکل میں نہ پڑتے۔دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو دھرنے ہوں گے، ہر اس احتجاج کی حمایت کرتا ہوں جو غلط قدم پر اٹھایا جائیانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب اپوزیشن میں ہوتی تو اس کی قیادت بڑی اچھی ہوتی لیکن جب اقتدار میں آتی ہے تو ورکروں کو بھول جاتی ہے ہمارے حکمرانوں کو غریب لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.