اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب،بھارتی وزیراعظم کی ہندی میں تقریر، دنیا بھر کے نیوز چینلز نے دکھائی

ہفتہ 27 ستمبر 2014 21:52

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب،بھارتی وزیراعظم کی ہندی میں تقریر، ..

نیویارک(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس نیویارک میں جاری ہے اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے تمام ممالک کے سربراہان اس اجلاس میں شریک ہیں،اس موقع پر جب بھارتی وزیراعظم کی تقریرکرنے کی باری آئی توانہوں نے اپنی قومی زبان ہندی کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

ان کی تقریر کے ساتھ ساتھ انگریزی ترجمہ بھی چل رہا تھا لیکن وہ پورے زور کے ساتھ ہندی میں بولتے رہے۔ان کی یہ تقریر دنیا بھر کے نیوز چینلز نے دکھائی ۔