پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کیلئے پیش کردیں ، تمام ریجنل ٹیموں کو تین کیٹیگریز میں شامل ،اے کیٹگریز کی ٹیم کی قیمت 3کروڑ ، بی کیٹیگری کی کم از کم قیمت 2کروڑ اور سی کیٹیگری کی قیمت 1کروڑ رکھی گئی ہے‘ذرائع

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:17

پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کیلئے پیش کردیں ، تمام ریجنل ٹیموں کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹیمیں فروخت کے لئے پیش کردیں ، تمام ریجنل ٹیموں کو تین کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق اے کیٹگریز کی ٹیم کی قیمت 3کروڑ روپے سے شروع ہوگی، بی کیٹیگری کی کم از کم قیمت 2کروڑ اور سی کیٹیگری کی قیمت 1کروڑ رکھی گئی ہے۔فروخت کیلئے پیش کی گئی ٹیموں میں لاہور،سیالکوٹ ،کراچی اور فیصل آباد کی ٹیمیں اے کیٹیگری میں شامل ہیں، جبکہ ٹیم خریدنے والی کمپنی تمام مالی فوائد میں حصہ دار ہوگی۔ ریجنل ٹیم سلیکشن میں اونر، ریجنل ایسوسی ایشن اور بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :