اداکارہ عابدہ بیگ اور نسیم وکی کے مشترکہ دوستوں نے دونوں کے درمیان صلح کروادی

پیر 29 ستمبر 2014 12:21

اداکارہ عابدہ بیگ اور نسیم وکی کے مشترکہ دوستوں نے دونوں کے درمیان ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) اداکارہ عابدہ بیگ اور نسیم وکی کے مشترکہ دوستوں نے دونوں کے درمیان صلح کروادی ۔ دونوں اداکاروں کے درمیان کچھ روز قبل تلخ کلامی کے بعد نوبت پولیس تک جا پہنچی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد شدید سرد جنگ جاری تھی تاہم مشترکہ دوستوں نے دونوں اداکاروں میں صلح کرواتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا ۔