دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال تین ماہ عمر کے بچے کے پتے کی پتھری کاکامیاب آپریشن

پیر 29 ستمبر 2014 12:59

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال تین ماہ عمر کے بچے کے پتے کی پتھری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سرجن ڈاکٹر نعیم تاج نے سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال تین ماہ عمر کے بچے کے پتے کی پتھری کا پیچیدہ کامیاب آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ آپریشن کے بعد بچہ تیزی سے روبہ صحت ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو روز میں اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر نعیم تاج اس سے قبل معمر ترین 107خاتون چمن جان کے پتے کا آپریشن کر چکے ہیں اور ویسٹریج راولپنڈی کی ایک اور 70 سالہ خاتون حسینہ بیگم کا آپریشن کرکے اس کے پتے سے 5500 پتھریاں نکال کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد کے کنسلنٹنٹ سرجن ڈاکٹر نعیم تاج نے بتایا کہ میڈیکل کی تاریخ میں اس سے قبل اس عمر کے کسی بچے کا پتے کا آپریشن نہیں کیا گیا اور امریکہ میں ساڑھے پانچ سالہ بچے کے پتے کا آپریشن کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں ہونے والا اس نوعیت کا یہ واحد آپریشن ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چار سال سے کم عمر سے لے کر 107 سال کی عمر تک کے افراد میں پتے کی پتھری پائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پتے کی پتھری کے علاج کے لئے فور ی تشخیص اور علاج انتہائی ضروری ہے جس سے مریض جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :