حکومت نے کسی بھی ادارے ‘ عمارت‘ گھر میں لگے بجلی کے تین میٹروں کی تعداد کم کرکے 2 کرنے کی ہدایت کردی

پیر 29 ستمبر 2014 13:28

حکومت نے کسی بھی ادارے ‘ عمارت‘ گھر میں لگے بجلی کے تین میٹروں کی تعداد ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) حکومت نے کسی بھی ادارے ‘ عمارت‘ گھر میں لگے بجلی کے تین میٹروں کی تعداد کم کرکے 2 کرنے کی ہدایت کردی ہے اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں اداروں ‘ رہائشی مکانات وغیرہ میں لوگوں نے بجلی کے بڑھتے ہوئے ریٹس کے پیش نظر تین تین میٹر لگوا رکھے ہیں تاکہ زیادہ یونٹس جلنے کی صورت میں ان کا ٹیرف تبدیل نہ ہو اس لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے تین تین میٹر لگوائے ہیں حکومت نے فوری طور پر تین میٹر والی عمارتوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے وہاں سے ایک ایک میٹر اتارنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :