حکومت نے عوامی دھرنوں کے پیش نظر مختلف مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کردئیے

پیر 29 ستمبر 2014 13:33

حکومت نے عوامی دھرنوں کے پیش نظر مختلف مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) حکومت نے عوامی دھرنوں کے پیش نظر مختلف مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے پہلے دور اقتدار میں جمعہ کی چھٹی ختم کرکے اتوار کی چھٹی کا اعلان کیا تھا جو تاحال چل رہا ہے اس اعلان پر میاں نواز شریف کی حکومت کو مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا اب حکومت نے مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے عملی طور پر صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں تاکہ جمعہ کی چھٹی بحال کرکے مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کی جاسکے۔