سانگھڑ ، ملٹی نیشنل مشروبات کمپنیوں کے مہنگے داموں فروخت جاری‘ شہری پریشان

پیر 29 ستمبر 2014 13:38

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) سانگھڑ میں ملٹی نیشنل مشروبات کمپنیوں کے مہنگے داموں فروخت جاری‘ شہری پریشان‘ اس سلسلے میں پریس کلب سانگھڑ میں الطاف حسین‘ مقبول احمد ودیگر نے بتایا کہ سانگھڑ شہر میں پاکستان بھر سے زیادہ مہنگی ہیں‘ 10 روپے سے 20 روپے فی بوتل شہریوں کو فروخت کرکے لوٹ مار میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ریٹیلرز نے بتایا کہ مقامی ڈیلرز نے یونین بناکر اپنی قیمتیں مقرر کر رکھی ہیں‘ شہر میں کمپنی ریٹ سے زائد قیمتوں پر بیوریج مصنوعات فروخت کررہے ہیں۔

ریٹیلرز نے کمپنی فہرست دکھاتے ہوئے کہا کہ مقامی ڈیلر نے بیوریج کے فی کریٹ پر 6 روپے سے 66 روپے ریٹ اضافہ کر رکھا ہے‘ شہریوں نے بتایا کہ آئے روز مشروبات کے لین دین سے جھگڑے معمول بن چکے ہیں‘ شہریوں نے مشروبات کمپنی ضلعی انتظامیہ سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ مشروبات کی فروخت پرائس لسٹ کے مطابق پابند کرایا جائے۔