بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورنے اپنی 32 ویں سالگرہ منا ئی

پیر 29 ستمبر 2014 13:49

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورنے اپنی 32 ویں سالگرہ منا ئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء)بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 32برس کے ہو گئے۔ بالی وڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے صاحبزادے رنبیر کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز سانوریا سے کیا۔

(جاری ہے)

رنبیر نے بچنااے حسینوں، ویک اپ سڈ ، انجانا انجانی ، راج نیتی ، بمبئے ٹاکیز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ برفی اورعجب پریم کی غضب کہانی اداکار کی مشہور فلمیں ہیں۔ رنبیر کی فلم یہ جوانی ہے دیوانی نے انہیں کامیابی کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ رائے ، بمبئے ویلوٹ ، جگا جاسوس ، اورتماشا اس خوبرو ہیرو کی آنے والی فلمیں ہیں۔