شبانہ اعظمی آئی ایس اے ایوارڈ کیلئے بحرین پہنچ گئیں

پیر 29 ستمبر 2014 13:54

شبانہ اعظمی آئی ایس اے ایوارڈ کیلئے بحرین پہنچ گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی آئی ایس اے ایوارڈ کیلئے بحرین پہنچ گئیں۔ شبانہ اعظمی بحرین میں ہیومینٹی بارے ہوونے والے آئی ایس اے ایوارڈ کی جیوری رکن ہوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پر شبانہ اعظمی نے لکھا ہے کہ وہ اس ایونٹ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ آئی ایس اے ایوارڈ کی جیوری کا حصہ بنوں گی۔