کابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ ، چار افرادجاں بحق

پیر 29 ستمبر 2014 14:42

کابل ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ ، چار افرادجاں بحق

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے قریب خود کش حملے میں چارافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حلف اُٹھاتے ہی افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن مذاکرات کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدرکی تقریب حلف برداری کے موقع پر کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونیوالے حملے میں کم از کم سات افراد زخمی بھی ہوگئے ۔تقریب حلف برداری سے پہلے بھی ایک دھماکہ ہوالیکن اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواتاہم پیر کو علی الصبح افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیامیں طالبان کے حملے میں دس افراد مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :