حکومت سندھ کا کم عمر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا منصوبہ تیار

پیر 29 ستمبر 2014 14:54

حکومت سندھ کا کم عمر بچوں کو مفت تعلیم دینے کا منصوبہ تیار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) حکومت سندھ نے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرنے کا پنج سالہ منصوبہ تیار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سندھ کی حکومت نے پانچ سے سولہ سال کی عمر کے بچوں کو مفت لازمی تعلیم فراہم کرنے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ بنایا ہے ، 2014 ء سے2018 ء کی مدت کے لئے بنائے گئے پنج سالہ منصوبے کے لئے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سمیت دیگر عالمی اداروں سے معاونت حاصل کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے کل بجٹ کا تقریباً پانچواں حصہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے نتائج توقع کے مطابق نہیں ہیں ۔ اس کی وجہ گڈ گورننس کی کمی ہے ۔ گزشتہ چھ سالوں میں صوبے کےتعلمی بجٹ میں 128 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم بجٹ کا بیشتر حصہ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہو رہا ہے ۔ بنیادی سہولتوں سمیت دیگر مدوں میں کم رقم خرچ ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :