عید کے بعد بھی دھرنے جاری رکھنے کافیصلہ

پیر 29 ستمبر 2014 16:08

عید کے بعد بھی دھرنے جاری رکھنے کافیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے عید الاضحی کے بعد بھی وفاقی دارلحکومت میں دھرنے جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ عید کے روز عمران خان اور دیگر رہنماءدھرنے کی جگہ پر ہی قربانی کے جانور ذبح کریں گے اور عید سے پہلے شام کے اوقات میں دھرنے میں قوالی اور صوفیانہ کلام پیش کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ کراچی اور لاہورمیں کامیاب جلسوں کے بعد ملک بھر میں جلسے شروع کرنے کا بھی فیصلہ ہواہے اورتمام بڑے شہروں میں جلسے مکمل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا اوراُس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :