مسلم لیگ(ن)کا تحریک انصاف سے مذکرات کے لیے ایک نئی مذکراتی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ
پیر 29 ستمبر 2014 16:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف سے مذکرات کے لیے ایک نئی مذکراتی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کے ساتھ ساتھ اپنے جلسوں کو بھی جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے اس مرتبہ مذکرات کا ٹاسک وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کو دیا گیا ہے جو کہ مذکرات کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف آئندہ چند روزمیں عمران خان سے براہ راست رابط کریں ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اس سلسلہ میں اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت کی جاری ہے اور امکان ہے کہ آنے والے چند دنوں میں وزیراعظم نوازشریف عمران خان سے براہ راست رابط کرکے انہیں دوبارہ مذکرات کی دعوت دیں ‘دوسری جانب تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے تحریک انصاف کی کور کمیٹی مذکرات کے حق میں ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جلسوں اور دھرنوں کو بھی جاری رکھا جائے گا‘تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ضلعی تنظیموں کو ہر ضلع کی سطح پر دھرنے شروع کرنے کے حوالے سے تجاویزطلب کرلی ہیں -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.