سکھر پولیس کی جانب سے جئے سندھ تحریک کے رہنماؤں کے گھر وں پرچڑھائی اور بلاجواز گرفتاری والے عمل کیخلاف جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاجی دھرنا دیا گیا

پیر 29 ستمبر 2014 16:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) سکھر پولیس کی جانب سے جئے سندھ تحریک کے رہنماؤں کے گھر وں پرچڑھائی اور بلاجواز گرفتاری والے عمل کیخلاف جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال اور احتجاجی دھرنا دیا گیا احتجاجی دھرنے اور علامتی بھوک ہٹرتال کی قیادت جئے سندھ تحریک ضلع سکھر کے رہنماؤں نصیر گوپانگ ، عیدن جاگیرانی و دیگر رہنماؤں نے کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس نے جئے سندھ تحریک کے رہنما عیدن جاگیرانی کے گھر پر چڑھائی کی اور چادر اور چار دیوار ی کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود رہنما کے بڑے بھائی شربت جاگیرانی کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے جو پولیس کی کھلے عام غنڈہ گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ظلم یا زیادتی جئے سندھ تحریک کے کارکنان کو سائین جی ایم سید کے مشن کو پروان چڑھانے سے نہیں روک سکتی انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے پولیس زیادتی کا نوٹس لیا جائے اور گرفتار رہنما کے بھائی کو رہا کرایا جائے بصورت دیگر پورے سندھ میں احتجاج کی کال دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :