میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے ملازمین کی اٹھارہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کام چھوڑ ہٹرتال، دفتر کے احاطے اور بعد ازاں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 29 ستمبر 2014 16:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے ملازمین نے اٹھارہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کام چھوڑ ہٹرتال کی اور دفتر کے احاطے اور بعد ازاں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو کام چھوڑ ہٹرتالکیساتھ عید کے روز بھی احتجاج جاری رہیگا ، ورکرز رہنما کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے اسٹاف ورکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں غلام شبیر اعوان و دیگر رہنماؤں کی قیادت میں گذشتہ 18ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجاً کام چھوڑ ہٹرتال کی اور دفتر کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے نااہل اور کرپشن میں ملوث افسران کی بدولت آج اٹھارہ ما ہ گذر چکے ہیں لیکن ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں جس کی باعث ملازمین فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں عید سر پر آپہنچی ہے اہلخانہ کے لئے ابتک کچھ نہیں خرید سکیں ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ل، صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ملازمین کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے عید سے قبل ان کی تنخواہیں جاری کی جائے بصورت دیگر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث دما دم مست قلندر ہوگا اور اسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔