”گو نواز گو“ کے نعروں کے خوف کے پیش نظر صوبائی وزیر ماحولیات کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے اپنے حلقہ کی عوامی تقریبات میں شرکت بند کردی

پیر 29 ستمبر 2014 17:37

”گو نواز گو“ کے نعروں کے خوف کے پیش نظر صوبائی وزیر ماحولیات کرنل(ر) ..

سنجوال کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) ”گو نواز گو“ کے نعروں کے خوف کے پیش نظر صوبائی وزیر ماحولیات کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے اپنے حلقہ کی عوامی تقریبات میں شرکت بند کردی، پریشانی کے باعث حلقہ کو بھی نظر انداز کردیا، وفاقی وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بھی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دیں، صوبائی وزیر نے علاقہ و عوام کو اپنے غیر معروف نو عمر صاحبزادے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، شجاع خانزادہ اپنے حلقہ کو وزیراعلیٰ کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں دے رہے، انہیں” گو نواز گو “کے نعروں سے کوئی خوف نہیں، قریبی ساتھی کا موقف،تفصیلات کے مطابق ”گو نواز گو“ کے نعرے کی مقبولیت کے بعد ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) کے قیادت اور قومی و صوبائی وزراء میں ”گو نواز گو“ کے نعروں کا سخت خوف پایا جاتا ہے جس وجہ سے قیادت سمیت 80فیصد وزراء نے مہمان خصوصی بننے کے شوق کے باوجود عوامی تقریبات میں جانا بند اور محدود کردیا ہے ، ادھر صوبائی وزیر کرنل(ر) شجاع خانزادہ”گو نواز گو“ کے نعروں کے خوف سے اپنے حلقہ اور عوام سے کٹ کر رہ گئے ہیں اور ایک عرصہ سے کسی تقریب یا شادی وغیرہ میں شرکت نہیں کی جبکہ سیاسی معاملات چلانے کیلئے اپنے غیر معروف نو عمر صاحبزادے کے سپرد کر دئیے ہیں اس حوالہ سے ان کے قریبی ساتھی کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ اپنے حلقہ کو وزیراعلیٰ کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں دے رہے، انہیں” گو نواز گو “کے نعروں سے کوئی خوف نہیں ہے، عوامی منصوبوں کی بدولت صوبائی وزیر اپنے حلقہ میں خاصے مقبول ہیں۔

متعلقہ عنوان :