پی ٹی سی ایل عمارت میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کا عمل شروع ،آئندہ چار روز تک سروس مکمل بحال کردی جائے گی ‘ترجمان پی ٹی سی ایل

پیر 29 ستمبر 2014 18:40

پی ٹی سی ایل عمارت میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کا عمل شروع ،آئندہ چار روز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے ریجنل آفس کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ،گزشتہ روز سے لگنے والی آگ کے باعث 45ہزار سے زائد ٹیلی فون لائنز بند اور سائبر نظام معطل ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رابطوں کی بندش سے شدید مشکلات ہیں،فوری نظام بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی عمارت میں ہفتہ کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مختلف فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ٹیلی فون ایکسچینج میں لگنے والی آگ سے سائبر نیٹ کا نظام مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو ٹیموں کی طرف سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق آئندہ چار روز تک سروس مکمل بحال کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :