اسپیکر اسمبلی کی طرف سے مدعو کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے اراکان اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش نہ ہوئے ،قومی اور پنجاب اسمبلی کے قواعد میں فرق ہے ، اجتماعی استعفے منظور کرنے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا‘رانا محمد اقبال کی گفتگو

پیر 29 ستمبر 2014 19:34

اسپیکر اسمبلی کی طرف سے مدعو کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے اراکان اسمبلی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی طرف سے مدعو کرنے کے باوجود تحریک انصاف کے اراکان اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 29میں سے 4اراکین اسمبلی وحید اصغر ڈوگر، نبیلہ حاکم علی خان، راجہ راشد حفیظ اور تیمور مسعود کو استعفوں کی تصدیق کیلئے سوموار کے روز اپنے چیمبر میں طلب کر رکھا تھا ۔

اسپیکر رانا محمد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی قواعد کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کا استعفے کے بعد تصدیق کے لئے خود آنا لازمی ہے ، اجتماعی استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قومی اور پنجاب اسمبلی کے قواعد میں فرق ہے اس لیے پنجاب اسمبلی اپنے بنائے گئے قواعد کی پابند ہے ۔