Live Updates

تحریک انصاف نے بجلی بلوں پر اضا فی ٹیکسز اور اووربلنگ کا اقدام پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 29 ستمبر 2014 20:00

تحریک انصاف نے بجلی بلوں پر اضا فی ٹیکسز اور اووربلنگ کا اقدام پشاور ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے بجلی بلوں پر اضا فی ٹیکسز اور اووربلنگ کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ سے گھریلو صارفین ،مساجد و تعلیمی اداروں پر عائد ٹیکسیز کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے حلقہ پی کے 6پشاور سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام پر بجلی بلوں میں مختلف اضافی ٹیکیسز شامل کیے گئے ہیں اور یہ ٹیکیسز غریب گھریلو صارفین سمیت ،مساجد ،تعلیمی اداروں پر بھی بلوں میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ اوور بلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس نے غریب عوام کی مشکلات میں اضا فہ کر دیا ہے ۔

عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ واپڈا اور وفاقی حکومت کو اس اقدام سے روکنے کے احکامات جاری کرے اور گھریلو صارفین سمیت مساجد و تعلیمی اداروں کے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکیسز کا اقدام کالعدم قرار دیاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات