کراچی میں میڈونا کی زیر سرپرستی ڈریم سکول کی تعمیرمکمل ہو گئی

منگل 30 ستمبر 2014 11:32

کراچی میں میڈونا کی زیر سرپرستی ڈریم سکول کی تعمیرمکمل ہو گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) معروف پاپ گلوکارہ میڈونا کی امداد سے کراچی میں ڈریم سکول کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ یہ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شروع کی جانے والی مہم ، رے آف لائٹ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈونا کے خوابوں کا یہ سکول ، سندھ کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع ایک گوٹھ میں قائم ہے ، جہاں غریب و نچلے طبقے کی لڑکیاں تعلیم حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے ڈریم سکول کی تصویر پوسٹ کی ، جس میں وہ لکھتی ہیں کہ سکول کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ مزید لکھا کہ پاکستان میں محبت کا انقلاب جاری ہے۔ کراچی میں قائم کیا گیا یہ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئے شروع کی جانے والی مہم رے آف لائٹ (روشنی کی ایک کرن) نامی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ میڈونا نے کراچی میں لڑکیوں کے سکول کیلئے پچھلے سال چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ میڈونا نے لندن میں ہونے والے ایک لائیو کانسرٹ میں اس مہم کا بذات خود آغاز کیا ۔ سکول کا نام ڈریم ماڈل سڑیٹ سکول رکھا گیا ہے ، جہاں 940 لڑکیاں اور لڑکے زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :