مودی کے اعزاز میں اوباما کی جانب سے ضیافت کا اہتمام، امریکی صدر نے نریندر مودی کا استقبال ''کیم چھو''کے ساتھ کیا

منگل 30 ستمبر 2014 11:59

مودی کے اعزاز میں اوباما کی جانب سے ضیافت کا اہتمام، امریکی صدر نے نریندر ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) امریکی صدر براک اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی،جس میں دو طرفہ اقتصادی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں عشائیہ دیا، ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)



عشائیے میں شرکت کے لئے بھارتی وفد جب وائٹ ہاؤس میں پہنچا تو گیٹ پر کشمیری مظاہرین احتجاج کرتے نظر آئے، سڑک کے دوسری طرف مودی کے حامی بھی نظر آئے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ صدر اوباما نے نریندر مودی کا استقبال ''کیم چھو''کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر، سیکریٹری خارجہ اور بھارتی سفیر بھی مودی کے ساتھ تھے۔ ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر اتفاق رائے کیا۔ س