وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

منگل 30 ستمبر 2014 12:06

وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) حکومت نے عید الاضحی پر تعطیلات کا اعلان کردیا، وفاق کی جانب سے چھ، سات اور آٹھ اکتوبر کو عید کی تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)


وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین تعطیلات کا اعلان کردیا، چھ ،سات اور آٹھ اکتوبر کو عیدالاصحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق عید تعطیلات پیر، منگل اور بدھ کو ہوں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس مرتبہ سرکاری ملازمین عید الاصحیٰ پر 5 چھٹیاں منائیں گے۔