ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،عوامی تحریک نے سپریم کورٹ میں سوالات اٹھا دیئے
منگل 30 ستمبر 2014 13:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس، عوامی تحریک نے سپریم کورٹ کے سامنے سوالات اٹھا دئیے ، کیا حکومتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی؟ سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں لارجر بنچ کر رہا ہے ۔ دوران سماعت عوامی تحریک نے سپریم کورٹ کے سامنے حکومت اور نظام پر متعدد سوالات اٹھا دئیے ۔
(جاری ہے)
عوامی تحریک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیا حکومتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے؟ کیا موجودہ نظام میں گڈگورننس کی کمی نظر نہیں آتی؟ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اور اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی؟ عوامی تحریک نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں کرپشن نہیں ہوتی؟ ارکان اسمبلی کا کام ترقیاتی کام کرانا ہے یا قانون سازی کرنا ، پی اے ٹی نے سوال اٹھایا کہ چوری شدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ کیا سیاسی جماعتوں اور اداروں کے اندر احتساب کا کوئی نظام موجود ہے؟ کیا احتساب کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھانی چاہئیں؟
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.