پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، آرمی چیف

منگل 30 ستمبر 2014 15:46

پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، آرمی ..

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور این سی ٹی سی سے دہشتگردی کے خاتمے میں مددملے گی ، ضرب عضب میں جوانوں کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

کھاریاں کینٹ میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم سنٹر کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے بتایاکہ این سی ٹی سی میں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کو بھی تربیت دی جائے گی ، دوست ممالک کی افواج بھی تربیت لینے آئیں گی ۔

اُنہوں نے کہاکہ پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو پوری قوم اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، مسلح فوج ہرقسم کی جارحیت اورتمام روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیارہیں ، ملک کو درپیش خطرات کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔آرمی چیف نے سنٹر میں زیرتربیت دستوں کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا اور جوانوں کی جسمانی فٹنس کی تعریف کی ۔ اس سے قبل جہلم سنٹر پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :