امریکا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس پہلے نمبر پر

منگل 30 ستمبر 2014 16:02

امریکا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری، بل گیٹس پہلے نمبر پر

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) امریکی میگزین وربز نے 2014 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے۔ جسکے مطابق بل گیٹس کے اثاثے 81 ارب ڈالر ہیں اور وہ امریکا کے امیر ترین شخص ہیں۔

(جاری ہے)

برک شائر ہیتھ اوے گروپ آف کمپنیز کے وارن بفے 66 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے لیری ایلیسن 50 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کوچ انڈسٹریز کے چارلس اور ڈیوڈ کوچ 42 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر ہیں۔ نیو یارک کے میئر مائیکل بلومبرگ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :