ٹنڈو محمد خان، بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن کا اجلاس ، 18اکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

منگل 30 ستمبر 2014 16:22

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) بلاول بھٹو لورز آرگنائزیشن کا اجلاس ، 18آکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ ، گھر گھر مہم چلاکر بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو لورس آگنائیزیشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جنرل باڈی کا اجلاس ضلعی صدر سید محسن شاہ مسوی اور جنرل سیکریٹری محمد عمر میمن کی زیر صدارت منعقدہوا ، اجلاس میں سردارعتیق بھٹی ، راجا نوناری ، نادر کولاچی ، ابوبکر صبحپوٹو ، آصف رند ، عادل بھٹی ، راجا غلام مصطفی سولنگی ، ارشد میمن ودیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے 18آکتوبر کو کراچی میں منعقدکئے جانے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی جائیگی اور بلاول بھٹو لورس آرگنائیزیشن کی میمبر شپ میں اضافہ کیا جائیگا اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :