ٹنڈو محمد خان، ہاریوں کولیبر لاز کے تحت حاصل قانونی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،لال بخش سٹھیو
منگل 30 ستمبر 2014 16:58
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) ملکی تاریخ میں ہاریوں کی پہلی رجسٹرڈ ٹریڈ یونین ” سندھ ایگری کلچر جنرل ورکرز یونین “ ملحقہ ” نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن“ کے زیر اہتمام منگل کو ہوشو چوک سے ٹنڈو محمد خان پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں ہاریوں نے شرکت کی ۔انھوں نے اپنے مطالبات پر مبنی بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور زبردست نعرے بازی کر رہے تھے۔
جبکہ ریلی کی قیادت یونین کے مرکزی رہنما لال بخش سٹھیو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوٴں نے کہا کہ” سندھ انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2013“ (SIRA2013)کے تحت زراعت سے وابستہ محنت کشوں پر لیبر لاز کے اطلاق کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں تاحال عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جس کے باعث سندھ کے لاکھوں ہاری، کھیت مزدور اور زراعت کی صنعت سے وابستہ دیگر محنت کش لیبر لاز کے تحت قانونی طور پر حاصل سہولیات سے محروم ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.