ایشین گیمز ہاکی: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

منگل 30 ستمبر 2014 17:01

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) ایشین گیمز میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر ہاکی ایونٹ کے فائنل کے لیے کولیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انچیون میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جس میں پاکستان نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے فتح حاصل کی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان سے ہو گا جس نے اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو سکشت دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :