ایٹم بم نہیں بنارہے ،مقررہ تاریخ تک معاہدے پردستخط کے لیے تیار ہیں،ایرانی صدر،عالمی طاقتیں مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں،امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی ایران پر پابندیاں غیرقانونی ہیں،انٹرویو

منگل 30 ستمبر 2014 18:45

ایٹم بم نہیں بنارہے ،مقررہ تاریخ تک معاہدے پردستخط کے لیے تیار ہیں،ایرانی ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران مقررہ تاریخ میں ایٹمی معاہدے پر دستخط کے لئے پرعزم ہے،ایرانی صدرمملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے روسی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ اگر ایران کے ایٹمی مسئلے کے تمام فریق عزم محکم کے حامل ہوں تو مقررہ تاریخ میں ایٹمی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے اور ایران اس کے لئے پرعزم ہے۔

ایران کے صدر نے مزید کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے تمام فریق ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی ضرورت کوسمجھتے ہیں لیکن اس عمل میں امریکہ بہت دھیرے دھیرے حرکت کر رہا ہے۔روحانی نے مزید کہا کہ امریکہ بھی اپنے طویل مدت مفاد کے بارے میں سوچ رہا ہے کیونکہ اس وقت موجودہ مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ایران کے صدرنے بالخصوص داعش پر امریکی حملوں کے سلسلے میں کہا کہ امریکہ کے ہاتھوں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ ایک نمائشی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ایران اور روس کے تجارتی تعلقات میں فروغ کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں نے اقتصادی اور تجارتی معاہدے پر دستخط کرکے دوطرفہ تعاون و تعلقات میں اہم پیشرفت کی ہے۔صدر روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی غیرقانونی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ مغرب، ملکوں پر پابندی کو اپنے مقاصد کے حصول کا وسیلہ بنائے ہوئے ہے لیکن ایران کے سلسلے میں یہ اقدام موثر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :