خواہش ہے جاوید ہاشمی سے کہوں ’ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں‘: شاہ محمود قریشی

منگل 30 ستمبر 2014 18:50

خواہش ہے جاوید ہاشمی سے کہوں ’ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں‘: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران میں وزیر خارجہ نہیں بننا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ جب کابینہ کا انتخاب کیا جانے لگا تو تین روز تک میں نے اپنافون بند رکھاتھا اور لوگ مجھے ڈھونڈتے رہےتاہم میں نے پارٹی کے فیصلے پر سر تسلیم خم کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اصولی سیاست کرنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیا اور کبھی کسی عہدے کا لالچ نہیں آیا، جتنی عزت مجھے کپتان کا ساتھ دے کر ملی کبھی نہیں ملی تھی، ملتان کو وزارت عظمیٰ تو ملی تھی مگر کسی کو عزت نہیں ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہمیری جاوید ہاشمی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، میرا دل چاہتا ہے کہ ہم ناراض ہونے والے جاوید ہاشمی کے پاس جائیں اور ان سے کہیں کہ ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں، اس معاملے پر جو کچھ بھی ہوا وہ ہر گز نہیں ہونا چاہئے تھا۔