اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ، تین کی خودکشی ،غزہ پر کی گئی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی احساس جرم کا شکار ہیں ،رپورٹ

منگل 30 ستمبر 2014 21:22

اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے ، تین کی خودکشی ،غزہ پر کی گئی کارروائیوں ..

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) فلسطین میں فضائی کارروائیوں کے بعد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے اوراب تک تین اہلکارخودکشی کرچکے ہیں ،غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق غزہ پر کی گئی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی احساس جرم کا شکار ہیں ، نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں اور جنگ کے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک ایلیٹ گولان فورس کے تین اہلکارخودکشی کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے نہتے بچوں ، خواتین سمیت دوہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے تھے اورسکولوں ، ہسپتالوں سمیت سینکڑوں املاک تباہ ہوگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :