Live Updates

ہمیں ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے: عمران خان

منگل 30 ستمبر 2014 22:57

ہمیں ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ڈرون حملے پھر شروع ہو گئے ہیں۔ کیا ہمارے لیڈروں میں اتنی جرات ہے کہ ڈرون حملوں کو غلط کہہ دیں؟۔ ہمیں ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج جب دہشتگردوں کیخلاف نبرد آزما ہے تو پاکستان میں ڈرون حملے کیوں شروع کر دیے گئے ہیں؟۔

ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ کیا ہمارے لیڈروں میں اتنی جرات ہے کہ ڈرون حملوں کو غلط کہہ دیں؟۔ ہمیں ڈرون حملوں کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ بھارت میں راہول گاندھی نے مجھے کہا تھا کہ ''ہم تصور ہی نہیں کر سکتے کہ کوئی اور ملک آکر بھارت میں ہمارے شہریوں پر بمباری کر دے''۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ''جہاد کو اگر کوئی غلط استعمال کر رہا ہے تو جہاد میں کوئی خرابی نہیں'' ہے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں چیئرمین تحریک اںصاف نے کہا کہ پاکستانیو! زندگی میں بڑے کام کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ قرضے اور امداد سے صرف تھوڑے سے طبقے کو فائدہ ہوتا ہے۔ قرضے دے کر غریب ملکوں کو غلام بنایا جاتا ہے۔ قرض ہیروئن کے نشے کی طرح ہے۔ قرضے لینے کیلئے بھیک مانگنا پڑتی ہے۔ بھیک مانگ کر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ امداد کوئی ایسے نہیں دیتا، وہ ہمیں غلام بناتا ہے۔

امداد بہت بڑی لعنت ہے۔ 6 سال پہلے پاکستانی بچہ 37 ہزار کا مقروض تھا لیکن صرف ڈیڑھ سال کے اندر ہر پاکستانی پر 70 ہزار کا قرض ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 16 ماہ انتظار کیا لیکن 4 حلقے نہیں کھولے گئے۔ میرے حلقے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سٹے آرڈر لے لیا اور 10 ماہ سٹے آرڈر کے پیچھے چُھپے رہے۔ سپیکر ایاز صادق نے اگر صاف اور شفاف طریقے سے الیکشن جیتا تھا تو سٹے آرڈر کیوں لیا؟۔

سٹے آرڈر ختم ہونے پر سردار ایاز صادق نے پھر گنتی کرنے والے جج کو پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ میر شکیل الرحمان نواز شریف سے پیسے لے کر انھیں ذلت سے نہیں بچا سکتا اور نہ ہی جاگی ہوئی قوم کو اب کوئی سُلا سکتا ہے۔ نواز شریف جدھر جائیں گے صرف ایک ہی '' گو نواز گو'' کا نعرہ سنیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔

اندازے کے مطابق مینار پاکستان میں 7 سے 11 لاکھ کے قریب لوگ اکھٹے ہوئے۔ جمعہ کو بھی پاکستان کی تاریخ کا بڑا دھرنا ہوگا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے لوگ پہنچیں۔ اپنے جائیداد اور اثاثوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر پڑی ہیں جسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔ میرا ایک بھی اثاثہ بیرون ملک ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا. ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں دو پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ کے بجائے صرف کاغذ ڈالے گئے۔

عدالتی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو اڑسٹھ اور دو سو پینسٹھ میں ووٹ نہیں بلکہ صرف کاغذ ڈالے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عید بھی دھرنے میں ہوگی۔ اطلاع ہے کہ حکومت بکرے لانے سے روکے گی۔ قربانی سے روکا گیا تو ذمہ دار حکمران ہونگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :