سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات متوقع ہے، بھارتی میڈیا،دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت جلد ہوگی،رپورٹ

منگل 30 ستمبر 2014 23:18

سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات متوقع ہے، بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) بھارتی میڈیانے کہاہے کہ رواں سال نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد پیدا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کشمیری رہنماوں سے ملاقات کاوقت شائددرست نہیں تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے وزرائے خارجہ یا خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت کا بھی جلد امکان ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کیدوران بھی دونوں رہنماں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہوسکی ۔واضح رہے کہ دونوں ممالک درمیان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب بھار ت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماں سے ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے خارجہ سیکریٹری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :