امیتابھ بچن کی کئی کروڑ کی وینٹی وین بھی اب بند ہو گئی

بدھ 1 اکتوبر 2014 12:16

امیتابھ بچن کی کئی کروڑ کی وینٹی وین بھی اب بند ہو گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)امیتابھ بچن کے شو ”کون بنے گا مہاکروڑپتی“ کے سیٹ پر ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کی میونسپل کارپوریشن نے تالا لگا دیا ہے۔اسی سیٹ پر امیتابھ بچن کی کئی کروڑ کی وینٹی وین بھی اب بند ہو گئی ہے۔در اصل ایک دن پہلے اتوار کی شام امیتابھ بچن نے رائے پور کے جس سٹیڈیم میں سونی ٹی وی کے اس شو کی شوٹنگ کی تھی، وہ سٹیڈیم میونسپل کارپوریشن کا تھا۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کی میئر کرن مئی نایک کا کہنا ہے کہ ’شو کے آرگنائزر سونی ٹی وی کو شوٹنگ سے پہلے سٹیڈیم کا کرایہ اور نقصان کے لیے ہرجانے کی رقم جمع کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا۔میئر کے مطابق: ’نہ تو بقایا 17 لاکھ روپے جمع کیے گئے اور نہ ہمارے نوٹس کا جواب دیا گیا۔ ایسے میں کارروائی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔اس معاملے پر ہمیں امیتابھ یا سونی ٹی وی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا۔