بھارتی اداکارہ مادھوری دکشت کا رقص میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ، ان کو روحانی طور پر اپنی استاد مانتی ہوں ‘ سعدیہ شیخ

بدھ 1 اکتوبر 2014 12:50

بھارتی اداکارہ مادھوری دکشت کا رقص میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ، ان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء ) اداکارہ سعدیہ شیخ نے کہا ہے کہ رقص میں جو مہارت بھارتی اداکارہ مادھوری دکشت کو حاصل ہے اس کا مقابلہ بالی وڈ کی کوئی بھی اداکارہ نہیں کرسکتی، میں نے رقص کی ”ا ، ب “مادھوری کا رقص دیکھ کرسیکھی ہے میں ان کو روحانی طور اپنی استا د مانتی ہوں ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔

(جاری ہے)

2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ شیخ نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں میڈم نرگس بہت بڑی رقاصہ تھیں جن کا کسی سے بھی جوڑ نہیں بنتا البتہ ان کے بعد دیدار اچھی پرفارمر تھی دونوں بہنوں کے تھیٹر کی دنیا سے جانے کے بعد مجھے دور دورتک ان کا کوئی جانشین نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ 17سال کے کرےئر میں نے بہترین سے بہترین کام کرنے کی کوشش کی ہے خدا کا شکر ہے کہ ڈرامہ بینوں کو میری پرفارمنس پسند آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں واحد اداکارہ ہوں جس کو آج تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسٹیج ڈرامہ یقینابہتری کی طرف جارہا ہے اور بہت جلد فیملیوں کے قافلے اسٹیج ڈراموں کو رخ کریں گے۔