وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کے دو ہزار پانچ سو اہلکاروں کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 13:43

وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کے دو ہزار پانچ سو اہلکاروں کو اپنے علاقوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے پنجاب پولیس کے دو ہزار پانچ سو اہلکاروں کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں سیکیورٹی کو کنٹرول کرنے کے لیے کہ حکومت نے پنجاب پولیس سے مدد طلب کی تھی۔اس وقت اسلام آباد میں پنجاب پولیس کے گیارہ ہزار سے بھی زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو دارالحکومت میں بہت سی مشکات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ دوسرا موقع ہے کہ پنجاب پولیس نے وفاق سے اپنی فورس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عید پر سیکیورٹی کے لیے ان اہلکاروں کی ضرورت پڑے گی ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں عید کے موقع پر مساجد کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کی ضرورت ہے اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنے کو ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے اعلان کے بعد ان اہلکاروں کی مزید ضرورت پڑ سکتی ہے۔اسلام آباد پولیس نے اس مطالبے پر تمام نفری کو واپس بھیجنے سے انکار کیا تھا تاہم اب ان میں سے ڈھائی ہزار اہلکاروں کو وہ واپس بھیجنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :