اسلام آباد میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ‘ دھرنوں کے شرکاء کی مشکلات بڑھ گئیں

بدھ 1 اکتوبر 2014 13:46

اسلام آباد میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ‘ دھرنوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد میں رات گئے موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ‘ دھرنوں کے شرکاء کی مشکلات بڑھ گئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بارش سے ڈی چوک میں جاری دھرنوں کے شرکاء کی مشکلات بڑھ گئیں، کسی نے چھتری تان لی تو دیگر خیموں میں دْبک گئے۔دھرنوں کے شرکاء نے بارش سے بچنے کیلئے خیموں پر پلاسٹک شیٹس چڑھا لیں، بارش سے خنکی محسوس کی گئی تو کچھ لوگوں نے آگ بھی جلالی تاہم بارش کے دوران تیز ہوائیں نہ چلنے کی بدولت خیمے اکھڑنے سے بچ گئے

متعلقہ عنوان :