خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:17

خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کا یہ بیان عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے اس لیے عمران خان کے کہنے کے مطابق نومبر میں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔