وزیر اعلیٰ سند ھ کے سابق مشیر شاہدخان نظامانی کے گھر پر چھاپے کے خلاف دوسری روز بھی سانگھڑ میں شٹر بند ہڑتال

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:43

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ سند ھ کے سابق مشیر شاہدخان نظامانی سمیت نظامانی برادری پر پولیس گردی کے خلاف دوسری روز بھی سانگھڑ میں شٹر بند ہڑتال ایس ایس پی سانگھڑ نے گلو بٹ کا کردار ادا کر کے ظلم کی انتہا کی ہم عدالت میں جائینگے شاہد خان نظامانی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق نظامانی برادری پر پولیس گردی کے خلاف آج دوسرے روز بھی نامعلوم مسلع افراد نے علی الصبع ہوائی مبینہ فائرنگ کر کے شہر میں ہڑتال کرا دی جس کے سبب سانگھڑ ایم اے جناح روڈ سرافہ بازار سعید مارکیٹ سمیت تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے بعد ازان شاہد نظامانی ،انور محمود نظامانی اور نظامانی برادری نے فیڈریشن آف کامرس سے بات چیت کر کے احتجاج ملتوی کرتے ہوئے شہر میں شٹر بند ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا بعد ازان سابق صوبائی مشیر شاھد خان نظامانی اور انور محمود نظامانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بگٹی قبائل کے افراد نے ہماری زرعی زمینوں اور فش فارم پر زبردستی قبضہ کیا اور فائرنگ کر کے ہمارے دوافراد قتل اور 4افراد زخمی کردئے بجائے ہماری ایف آئی آر درج کرنے کے ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی لنجار نے گلوبٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہمارے گھروں پر چڑھائی کر دی گھڑ میں پڑا سامان لوٹ مار کر کے اپنے ہمراہ لیے گئے اور شدید فائرنگ اور انسو گیس کے شیل فائر کئے گئے 12گھنٹے تک علاقے کو مید ان جنگ بنادیا گیا تھا جس کے خلاف ہم عدالتوں میں جائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ ہم حکام بالا خصو صا چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ فورن نوٹیس لیے کرانکوائری کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے انھوں نے مزید کہا کہ عیدقربان ہے لوگوں کا روز گار خراب ہورہا ہے اس لیئے احتجاج ختم کرتے ہیں انھوں نے ہمدردی پر شہریوں اور تاجر برادری الکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کا شکریا ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :